تازہ ترین
وزیراعظم کے بیان سےسیاسی انتقام کی بو آرہی ہے، مریم اورنگزیب

وزیراعظم کے بیان سےسیاسی انتقام کی بو آرہی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (21اکتوبر، 2018) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ وزیراعظم کے بیان سےسیاسی انتقام کی بو آرہی ہے۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں سے ملاقات کی تھی جس میں انھوں نے واضح کیا تھاکہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے سب کا احتساب ہوگا،سیاستدانوں میں اکثر مجرم ہیں، موجودہ اپوزیشن غیرحقیقی ہے جو اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔وزیراعظم کاکہناتھا کہ میری طرف سے این آراو سے انکار پر حکومت کیخلاف غیریقینی صورتحال پیدا کی جارہی ہے۔

وزیراعظم کی باتوں پر ن لیگ کی خاتون ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں ردعمل میں کہا کہ ووٹ چوروں ،پارلیمان پہ حملہ کرنے اورلعنت بھیجنے والے کوپارلیمانی روایات کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوسکتا۔ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسی مہنگائی کرکےعوام کےمنہ سے نوالا چھیننا اور رونا ہے۔ انھوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرسی کی جگہ کنٹینر رکھوالیں ان کی کارکردگی بہتر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کیلئے 16 رکنی وفد فائنل

ملکی معیشت کے حوالے سے کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال نہیں ہے، وزیراعظم

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top