تازہ ترین
وزیراعظم کی سرکاری اراضی پر کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی سرکاری اراضی پر کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت

لاہور: (07 اکتوبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں سرکاری اراضی پر کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روزہ پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کابینہ نے کسانوں کیلئے استعمال شدہ ٹریکٹر امپورٹ کرنے کی سفارش کی۔ جس پر وزیر اعظم نے یہ تجویز وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم عمران خان کو صوبے میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن، کلین اینڈ گرین پنجاب، اپنا گھر اسکیم اور بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں  ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سیکٹر میں ٹاسک فورسز سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اراضی پر کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجی زمینوں پر قائم کچی آبادیوں پر عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے اور سرکاری اراضی پر قائم کچی آبادی کو رعایت دی جائے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں کسی غریب کو بے جا زحمت نہ دی جائے جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف ڈٹ کے کھڑے ہوں، وفاقی حکومت مکمل مدد فراہم کرے گی۔وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کو بلدیاتی نظام کے نفاذ اور ہاؤسنگ پروگرام پر اعتماد میں لیا۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پرانے بلدیاتی نظام میں خامیاں دور کرکے نیا نظام لائے گی جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ نئے بلدیاتی نظام سے مقامی لوگوں کے پاس نچلی سطح پر اقتدار ہوگا اور نئے بلدیاتی نظام سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں مالی بےقاعدگیوں پر مکمل چیک ہوگا لہٰذا پنجاب کابینہ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بروقت قانون سازی کرے۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں، اسی لیے بھرپور عوامی مہم چلائیں۔ آپ سب کو عوام کی خدمت کیلئے بہت محنت کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہم کوئی ایساوعدہ نہیں کریں گے جس پر بعد میں معذرت کرناپڑے، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کا سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کوئٹہ کا دورہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top