تازہ ترین
وزیراعظم کی زیرصدارت کے پی کے کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری

وزیراعظم کی زیرصدارت کے پی کے کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری

پشاور:(14 دسمبر 2018) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبرپختونخواہ کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے،اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ، وزیر اعلی محمود خان سمیت صوبائی وزرا شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو سو روزہ پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جارہی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرپشاور پہنچے ، جہاں انہوں نے شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا تھا،یہ شیلٹر ہومز خیبرپختونخواحکومت نے اپنے سوروزہ پروگرام کے تحت قائم کئے ہیں، شیلٹرہومز میں چارسوتیس افراد کے لئے رہائش مہیاہوگی جہاں انہیں کھانا بھی فراہم کیاجائیگا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

یاد رہے 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے،پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹر ہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے ، شیلٹر ہوم کی جگہ صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے ، اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی،بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پرعارضی خیمےلگا دیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزتحلیل

کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، وزیر خارجہ

Comments are closed.

Scroll To Top