تازہ ترین
وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس

کراچی: (16 ستمبر 2018) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس میں گورنر سندھ و وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی اور چیف سیکریٹری سندھ سمیت ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور انٹیلیجنس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں صفائی اور پانی کے منصوبے لانا اولین ترجیح ہے۔ کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے۔ قیام امن کیلئے پولیس اور رینجرزکی خدمات قابل تحسین ہیں۔وزیراعظم کی مزارقائد پر حاضریاس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی۔  وزیراعظم نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔ اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 

وزیراعظم نے قائد اعظم کے مزار کے احاطے میں  قائد ملت لیاقت علی خان اور فاطمہ جناح کی قبروں پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔ شہر قائد پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسماعیل نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

عمران خان آج کراچی کا دورہ مکمل کرکے رات 9 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کی مزارقائد پر حاضری

وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، کامیابی پر مبارکباد دی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top