تازہ ترین
وزیراعظم کی ریلوے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے منصوبہ بندی کی ہدایت

وزیراعظم کی ریلوے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے منصوبہ بندی کی ہدایت

لاہور: (19 جون 2018) نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے ریلوے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک  کی زیرصدارت ریلوے کی کارگردگی سے متعلق اجلاس ہوا۔ نگراں وزیر ا عظم کو ریلوے کے تنظیمی ڈھانچے، نیٹ ورک ماضی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران نگراں وزیر اعظم کو ریلوے کے نئے بزنس پلان، سامان اور مسافروں کی نقل و حمل کے سلسلے میں ریلویز کی بحالی اور اس کی آمدن میں اضافے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا گیا۔

نگراں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز کو 2018ء اور 2018ء میں 50 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی جو کہ 2011ء اور 2012ء میں 15 ارب 50 کروڑ روپے تھی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک آنے سے ریلوے کی کارکردگی میں بہتری آنے کی کافی گنجائش ہے اور مسافروں اور سامان کی نقل و حمل کی سروس میں بہتری سے ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ریلوے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کا جامع منصوبہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

انتخابات بروقت اور شفاف ہوں گے، نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک

الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top