تازہ ترین
وزیراعظم نے ایف بی آر میں کرپشن کا نوٹس لے لیا، چیئرمین سے جواب طلب

وزیراعظم نے ایف بی آر میں کرپشن کا نوٹس لے لیا، چیئرمین سے جواب طلب

اسلام آباد: (17 نومبر 2017) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں کرپشن کا راج برقرار ہے۔ کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کی بجائے انہیں ادارے میں اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف بی آر میں کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سے 28 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا نے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کی بجائے انہیں نوازنا شروع کردیا ہے۔ گریڈ 20 کے بشارت احمد قریشی، شریف اعوان، شہربانو والاجئی، گریڈ 19 کے عبدالحامد انجم اور گریڈ 18 کے ساجد حسین آرائیں، عبدالحامد ابڑو، جواہرعلی شاہ، اور انصر مجید کے خلاف انضباطی کارروائی کے بجائے انہیں اہم عہدے دے دیئے گئے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وزیر اععظم شاہد خاقان عباسی نے ایف بی آر میں کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا ہے۔ وزیراعظم نے 28 نومبر تک چیئرمین ایف بی آر سے جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ: وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے 10 سالہ پیکج کا اعلان کردیا

مسائل تنقید سے نہیں بلکہ وسائل سے حل ہوتے ہیں، وزیراعظم

 

Comments are closed.

Scroll To Top