تازہ ترین
وزیراعظم عمرن خان کا وزیر خزانہ کی معاشی پالیسیوں پر اظہار عدم اطمینان

وزیراعظم عمرن خان کا وزیر خزانہ کی معاشی پالیسیوں پر اظہار عدم اطمینان

اسلام آباد: (12 اکتوبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ کی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں قوم کو اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا غیر رسمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان اور ان کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ کو اقتصادی صورتحال پر پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی، جبکہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے میں پس و پیش کی پالیسی سے بھی نقصان ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹھوس منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک ہفتے میں قوم کو اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وہ قوم سے خطاب میں انہیں روشن مستقبل کی نوید بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم سے فاٹا کے سینیٹرز کی ملاقات، فاٹا انضمام اور انتظامی امور پر گفتگو

بیرون ملک پاکستانی قومی اثاثہ ہیں، وزیراعظم عمران خان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top