تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد: (15 اکتوبر 2018) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ عمران خان اپنے دوسرے سرکاری دورے پر 3 نومبر کو چین کیلئے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین ان کے پہلے سرکاری دورے سعودی عرب کی نسبت طویل ہوگا۔

وزیر اعظم 3 روز تک چین میں قیام کریں گے۔ قیام کے دوران چینی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔چین کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ وزیراعظم 5 نومبر کو شنگھائی میں عالمی درآمدی نمائش میں مہمان ہوں گے۔

وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران اقتصادی و دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبوں پر اہم پیشرفت کا امکان ہے۔

وزیر اعظم عمران خان 3 نومبر کو دورہ چین کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ 7 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ خارجہ، خزانہ، ریلوے، پلاننگ اور اطلاعات کے وزراء بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ اسد عمر کی بنی گالہ میں ملاقات

عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top