تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزراء کی کارکردگی کا جائزہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزراء کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد:(15 دسمبر 2018) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بقیہ وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں 10 مختلف وزارتوں کی 100 دنوں میں کارکردگی اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وزارتوں کی جانب سے مستقبل کے پلان اور عمل درآمد کیلئے لائحہ عمل وزیراعظم کو پیش کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو کفایت شعاری مہم پر مختلف اقدامات اور ان کے مثبت اثرات پر بھی بریفننگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

سوروزہ کارکردگی: چھ وزارتوں کا خصوصی کابینہ اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت کے پی کے کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری

Comments are closed.

Scroll To Top