تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد: (14 ستمبر 2018) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں افغان مصالحتی عمل سمیت پاک افغان سرحدی امور اور وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں قومی سلامتی اور خطے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے متعلق بھی غور کیا گیا۔ جبکہ افغان مصالحتی عمل سمیت پاک افغان سرحدی امور بھی زیر غور آئے۔اجلاس میں وزیرخارجہ کے کل کے دورہ افغانستان سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور وزیرخارجہ نے دورہ افغانستان سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں ہمسایہ ممالک سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور خطے میں قیام امن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے قبل راولپنڈی میانوالی ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی گئی تاہم ریلوے غریبوں کی سواری ہے۔ انگریز گیارہ ہزار کلو میٹر ریل ٹریک چھوڑ کر گئے تھے۔ ہمارے حکمرانوں نے اب تک صرف چھ سو کلو میٹر ٹریک تک محدود کردیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انگریزوں سے آزادی حاصل کرلی لیکن مائنڈ سیٹ کو نہیں چھوڑا، حکمرانوں نے صرف اپنا اور خاندان کے بارے میں سوچا،انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہوگی جو نیچے سے لوگوں کو اوپر اٹھائے گی۔

ریلوے کی سرگرمیوں میں واضح اضافہ نظر آرہا ہے۔ ساری سہولتیں امیروں کے لیے ہوتی ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ حکومت عام آدمی کی بہتری کے لیے ہر قدم اٹھا رہی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون کی تعمیر پر خوشی ہے، ضعیف افراد کے لیے سفری سہولت سے بھی متاثر ہوا ہے، ہم اپنے بچوں کا مستقبل اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کا ریلوے کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے آزاد کرانے کا اعلان

خود کو تبدیل نہ کیا تو آگے تباہی ہی تباہی ہے، وزیراعظم

خود کو تبدیل نہ کیا تو آگے تباہی ہی تباہی ہے، وزیراعظم

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top