تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان کی تاجر برادری اور میڈیا سے تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان کی تاجر برادری اور میڈیا سے تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: (16 اکتوبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی اور میڈیا کے مسائل کے حل کیلئے بھی بھر پور تعاون کیا جائے گا۔

ایوان صنعت و تجارت  کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کوشاں ہے اور جلد حالات بہتر ہوں گے۔ اس وقت معیشت کو مشکل حالات کا سامنا ہے تاہم آنے والے وقت میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا نہ ہوتا تو وہ آج یہاں نہ ہوتے۔ ہم میڈیا کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ایوان صنعت و تجارت وفد نے وزیراعظم کو تاجر برادری اور مقامی صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کیلئے بھی تجاویز دیں۔ وفد نے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی بحالی کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

وفد کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقامی تاجر برادری اور مقامی صنعت حکومت سے تعاون کی خواہاں ہے کیونکہ مسائل کا حل ضروری ہے۔ پاکستانی مقامی صنعت میں بہت صلاحیت موجود ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کو آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے بھی بریفنگ دی اور میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ اسد عمر کی بنی گالہ میں ملاقات

بیرون ملک پاکستانی قومی اثاثہ ہیں، وزیراعظم عمران خان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top