تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان کی ایم کیو ایم کو شکایات دور کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان کی ایم کیو ایم کو شکایات دور کرنے کی یقین دہانی

کراچی: (16 ستمبر 2018) ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے وفد کو شکایات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی ہے تاہم ڈاکٹر فاروق ستار وفد میں شامل نہیں تھے۔

ایم کی ایم وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی۔ وفد میں عامر خان، کنور نوید جمیل، مئیرکراچی اور فروغ نسیم  شامل تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ اپنے گلے شکوے وزیراعظم کے سامنے دہرائے جنہیں وزیراعظم نے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کا مقدمہ وزیراعظم کے سامنے رکھا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے جی ڈی اے کے وفد نے بھی صدر الدین راشدی کی قیادت میں ملاقات کی اور سندھ اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاساس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ و وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی اور چیف سیکریٹری سندھ سمیت ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور انٹیلیجنس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں صفائی اور پانی کے منصوبے لانا اولین ترجیح ہے۔ کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے۔ قیام امن کیلئے پولیس اور رینجرزکی خدمات قابل تحسین ہیں۔وزیراعظم کی مزارقائد پر حاضریقبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی۔  وزیراعظم نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔ اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 

وزیراعظم نے قائد اعظم کے مزار کے احاطے میں  قائد ملت لیاقت علی خان اور فاطمہ جناح کی قبروں پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔ شہر قائد پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسماعیل نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

عمران خان آج کراچی کا دورہ مکمل کرکے رات 9 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس

وزیراعظم کی مزارقائد پر حاضری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top