تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان کا تین وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کا تین وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

اسلام آباد: (18 دسمبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی اور محبوب سلطان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 100 روزہ کارکردگی اجلاس میں 3 وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزراء میں فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی اور محبوب سلطان شامل ہیں۔

وزیراعظم نے تینوں وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے فہمیدہ مرزا کو ہدایت کی ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ انقلابی اقدامات کرے، جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گنے کی کرشنگ میں تاخیر دوبارہ نہ ہو۔

وزیراعظم نے مراد سعید کی کارکردگی پر اظہاراطمینان کیا ہے۔ عمران خان نے تینوں وزراء کو کارکردگی بہتربنانے کیلئے 3 ماہ کی مہلت دی ہے۔

تین ماہ بعد وزراء کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

دعاہے افغان عوام کی مشکلات ختم ہوں،وزیراعظم عمران خان

حکومت چھوٹے تاجروں کو سپورٹ کرے گی، وزیراعظم عمران خان

 

Comments are closed.

Scroll To Top