تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد: (13 نومبر 2018) وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شہر کے مسائل کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے دیوالی کا کیک کاٹا اور ہندو برادری کو مبارکباد دی۔

کراچی کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں گورنر سندھ اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے۔ جبکہ وفاقی وزراء فیصل واوڈا اور علی زیدی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے بھی شرکت کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل اجاگر کریں اور حل میں کردار ادا کریں۔

اقلیتی رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار نے وزیراعظم کی دعوت پر دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔وزیراعظم کی جانب سے رمیش کمار کو جشن عید میلادانبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات میں بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے سے متعلق امور اور وفاقی دارالحکومت میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اجلاس میں وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، معاون خصوصی علی نوازاعوان، ایم این اے راجہ خرم نواز کے علاوہ سیکریٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے کل پارلیمانی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی جانب سے ولید اقبال جبکہ لیگ کے سعود مجید میں مقابلہ ہوگا۔ جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر سیمی ایزدی (ن) لیگ کی سائرہ افضل تارڑ کے مد مقابل ہوں گی۔ادھر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پارٹی اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازشیں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ گورنر پنجاب اور اسپیکر، وزیرعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہیں۔ الیکشن جیتنے کیلئے تیاری مکمل ہے۔

جبکہ جانب تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے سیمی ایزدی کو پارٹی ٹکٹ جاری ہونے پر اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، تجاوزات کے خلاف مہم پر گفتگو

تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top