تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان سے پاک بحریہ کے سربراہ اور شیخ رشید کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پاک بحریہ کے سربراہ اور شیخ رشید کی ملاقات

اسلام آباد: (02 اکتوبر 2018) وزیراعظم عمران خان سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں میں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سمندری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

 دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی  ملاقات کی  ہے اور ریلوے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور نئی ریل گاڑیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی اداروں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ ریلوے غریب عوام کی سواری ہے، اسے مزید بہتر بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کا تھر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

انجیلا میرکل کا عمران خان کو فون، دورہ جرمنی کی دعوت

انجیلا میرکل کا عمران خان کو فون، دورہ جرمنی کی دعوت

Comments are closed.

Scroll To Top