تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، کامیابی پر مبارکباد دی

وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، کامیابی پر مبارکباد دی

اسلام آباد: (14 ستمبر 2018) ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ترک وزیرخارجہ نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک وزیرخارجہ نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستانی قوم کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا جبکہ وزیراعظم کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دیرپا اور مضبوط تعلقات ہیں جبکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ہیں۔ دونوں ملک ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کیلئے تیار رہتے ہیں اور مدد کرتے رہیں گے۔اس موقع پر ترک وزیرخارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے مستقبل کے منصوبوں کو ترکی کی مکمل معاونت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انقرہ پاکستان میں ترقی، معاشی استحکام اور پاکستانی قوم کیلئے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گا اور پاکستانی نوجوانوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ترک سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر خارجہ میولوت چاؤش اوغلو کی پاک فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو میں ملاقات کی ،جس میں پاک ترک تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک میں سکیورٹی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔

قبل ازیں دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے بعد پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے پاکستان میں نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں بدلتیں رہتی ہیں، نئے لوگ آتے رہتے ہیں لیکن اصل دوستی عوام کے ساتھ ہے، اس دوستی کو قائم رکھنے کےلئے ہم کوششیں کرتے رہیں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کے مذاکرات میں شاہ محمود قریشی سے بے شمار موضوعات پر بات چیت ہوئی اور زیر بحث لائی گئی یہ باتیں کامیابی کا سبب بنیں گی۔

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ترکی ہر دکھ درد میں پاکستان کا دوست رہا ہے، پاک ترک عوام کے دل ایک دوسرے سے جڑے ہیں، پاکستان اور ترکی کے تعلقات حکومتوں تک محدود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ہماری محبت کے پیچھے ثقافت، مذہب، عوام کی محبت ہے، دونوں ممالک نے دفاعی تعاون، باہمی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، مذاکرات میں مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ترکی نے ہمارا ساتھ دیا، نوجوان سفارتکاروں کے تربیتی پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بھی ترکی نے ہمارا ساتھ دیا۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا بہترین حل چاہتے ہیں، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، اقوام متحدہ بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پربول پڑا ہے،مختلف فورمز پر ساتھ دینے کے لیے ترکی کے شکرگزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، کامیابی پر مبارکباد دی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top