تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض: (18 ستمبر 2018) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دور روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان، پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق، قونصلیٹ حکام اور سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے ہیں۔

مدینہ منورہ میں وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے اور وہاں وہ نماز مغرب اور نوافل بھی ادا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 22 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کےجنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے جس کیلئے وہ 22 ستمبر کو اسلام آباد سے نیویارک کیلئے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ کے ہمراہ وفد میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان کی ایم کیو ایم کو شکایات دور کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان آج پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

 

Comments are closed.

Scroll To Top