تازہ ترین
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: (25 ستمبر 2017) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکا سے واپس وطن پہنچ گئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیلئے امریکا گئے تھے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیلئے امریکا گئے تھے۔ شاہد خاقان عباسی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں آج نیب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ نیب عدالت اسلام آباد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نیویارک: مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل بہت ضروری ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

پاک امریکا تعلقات میں اتارچڑھاؤآتا رہتا ہے، شاہد خاقان عباسی

Comments are closed.

Scroll To Top