تازہ ترین
وزیراعظم سے چوہدری نثار کی ملاقات، مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کا مطالبہ

وزیراعظم سے چوہدری نثار کی ملاقات، مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد: (16 نومبر 2017) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے۔ چوہدری نثار نے حکومت سے اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وزیرِ اعظم شاہدخاقان عباسی سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے حکومت سےاسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کودھرنا ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ اس مسئلے کا جلد از جلد حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے موٹروے پر میٹرو اسٹیشن کی تعمیر میں سست روی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی تکلیف کے ازالہ کیلئے منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ: وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے 10 سالہ پیکج کا اعلان کردیا

سابق وزیراعظم سے شہباز شریف کی اہم ملاقات

 

Comments are closed.

Scroll To Top