تازہ ترین
وزیراعظم سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ملاقات

وزیراعظم سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ملاقات

اسلام آباد:(05دسمبر،2018)دورہ پاکستان پر موجود امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،اس موقع پر زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت افغان مسئلے کے پرامن حل کے لیے پاکستان سے باہمی تعاون بڑھانا چاہتی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحت کیلئے سیاسی حل کا حامی ہے،وزیراعظم کادونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، صحت اورسماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

 اس سے قبل وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں پاکستان کے تعاون پر بات چیت اور افغانستان میں امن اور سیاسی حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمےخلیل زاد نے وزیرخارجہ کو امریکی صدر کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے تعاون کے حصول کے لیے صدر ٹرمپ کے پیغام کا خیرمقدم کیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبایئے

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، پاکستان، افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے لیے خلوص نیت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیے

اقتصادی تعاون تنظیم کے ارکان نے مل کر عالمی مسائل کا سد باب کرنا ہے، وزیر خارجہ

بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد، نظریات تبدیل نہیں ہوسکتے، وزیر خارجہ

Comments are closed.

Scroll To Top