تازہ ترین
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

کراچی : (20 نومبر 2017)وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی،دونوں کےدرمیان ملاقات پونے دو گھنٹے جاری رہی، اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے۔وزیر اعلٰیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور اس پر عمل سےمتعلق سمیت کراچی میں آپریشن اور امن کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق رکاوٹوں کے بارے میں بتایا۔

اس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبہ کی صورتحال،امن و امان ، وفاق کے تحت جاری منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت، معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ اور انھیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام سے معاشی ،اقتصادی ، تجارتی ، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے، وفاق کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھئے

کراچی:وزیراعظم پورٹ قاسم پر پی جی پی ایل کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم کا کراچی کےلیے 25ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top