تازہ ترین
وزیراعظم سے فاٹا کے سینیٹرز کی ملاقات، فاٹا انضمام اور انتظامی امور پر گفتگو

وزیراعظم سے فاٹا کے سینیٹرز کی ملاقات، فاٹا انضمام اور انتظامی امور پر گفتگو

اسلام آباد: (12 اکتوبر 2018) وزیراعظم عمران خان سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے وفد نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں قبائلی علاقوں کی مجموعی صورتحال، فاٹا انضمام اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے فاٹا کے سینیٹرز کے وفد میں ہدایت اللہ، ہلال الرحمان، اورنگزیب اور تاج محمد شامل تھے۔ جبکہ سینیٹر سجاد حسین، حاجی مومن اور مرزا آفریدی نے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر فاٹا کی مجموعی صورتحال، فاٹا انضمام اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی نظام کا نفاذ جلد ممکن بنایا جائے گا اور قبائلی علاقوں میں دیگر صوبوں کی طرح سہولیات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

بیرون ملک پاکستانی قومی اثاثہ ہیں، وزیراعظم عمران خان

ہم کوئی ایساوعدہ نہیں کریں گے جس پر بعد میں معذرت کرناپڑے، وزیراعظم عمران خان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top