تازہ ترین
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور

اسلام آباد: (13 دسمبر 2018) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات کے دوران ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن اور خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر قانون فروغ نسیم، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے شرکت کی جبکہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سمیت اقتصادی ماہرین بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران اجلاس وزیر اعظم عمران خان کو سرمایہ کاروں کیلئے کیے گئے حالیہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔

وزیر اعظم کو کاروباری افراد کو درپیش ٹیکسز اور پالیسی ایشوز پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر اقتصادی زون کے قیام میں رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔ نجی شعبے کا حکومتی پالیسیز پر اعتماد بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل پر فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم جامع پلان پیش کرے۔

عمران خان نے کاروباری سہولیات کے جائزے سے متعلق اجلاس ہر ماہ بلانے کا فیصلہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا ہر ماہ کاروباری سہولیات کے جائزے سے متعلق اجلاس بلانے کا فیصلہ

عوام کے بہتر مفاد میں تمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

 

Comments are closed.

Scroll To Top