تازہ ترین
وزیراعظم ایرانی وزیرخارجہ ملاقات:علاقائی اقتصادی روابط سے استفادے کوموئثر بنانے پر زور

وزیراعظم ایرانی وزیرخارجہ ملاقات:علاقائی اقتصادی روابط سے استفادے کوموئثر بنانے پر زور

اسلام آباد (13مارچ،2018)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے علاقائی اقتصادی روابط سے استفادے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے زوردیاہے۔

وہ اسلام آباد میں ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف سے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعظم نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت ،سرمایہ کاری اور تجارتی روابط سمیت باہمی مفاد پرمبنی اقتصادی تعاون بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کودہرایا۔

انہوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمد کرنے اورمسائل کے حل کیلئے کام کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مشترکہ ترقی اورخوشحالی کیلئے پرامن اورمربوط خطے کے تصور کاخواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اس بات پریقین رکھتا ہے کہ پرامن اورمستحکم افغانستان خطے کی ترقی کاضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیراعظم سے امام کعبہ کی ملاقات

وزیراعظم نے تربیلا فور کے پہلے یونٹ کا افتتاح کردیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top