تازہ ترین
وزیراعظم اور آرمی چیف کی قندھار میں دہشتگردی کی شدید مذمت

وزیراعظم اور آرمی چیف کی قندھار میں دہشتگردی کی شدید مذمت

اسلام آباد: (18 اکتوبر 2018) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان عوام اور ادارے عدم استحکام کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ خطے میں امن و ترقی کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کی کوششوں میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ افغانستان کے عوام کے درد کو محسوس کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھی انتخابات کے دوران دہشتگردی کا سامنا رہا۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی قندھار دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار میں دہشت گردی کی شدیدمذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خواہش ہے افغان سیکیورٹی فورسزبحالی امن میں کامیاب ہوں، خطےمیں امن کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ تشدد کے خاتمے کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ افغان اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو افغانستان میں تشدد کے خاتمے میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کی قندھار میں دہشت گردی کی شدید مذمت

وزیراعظم عمران خان کا نیوز پرنٹ پر عائد 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top