تازہ ترین
وزارت داخلہ کی پرویزمشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

وزارت داخلہ کی پرویزمشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: (19 مارچ 2018) وفاقی وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کی سیکیورٹی کیلئے وکیل اختر شاہ کو خط ارسال کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ وزارت داخلہ نے وکیل پرویز مشرف کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ وکیل مشرف وزارت داخلہ کو پرویز مشرف کی واپسی کی تاریخ سے آگاہ کریں۔وزارت داخلہ کے خط کے جواب میں پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ یقین نہیں ہے کہ حکومت سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

وکیل پرویزمشرف نے مزید کہا کہ حکومت عدالت کو آگاہ کرے کہ وہ پرویز مشرف کو کیا سیکیورٹی فراہم کرے گی۔دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر امجد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزمشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 21 مارچ کو پرویز مشرف کی واپسی کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔ وطن واپسی پر پرویز مشرف کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

پرویز مشرف کا پاکستان آنے کا فیصلہ، ذرائع

حکومتی اداروں کو پرویز مشرف کے خلاف کارروائی سے روک دیا، احسن اقبال

حکومتی اداروں کو پرویز مشرف کے خلاف کارروائی سے روک دیا، احسن اقبال

Comments are closed.

Scroll To Top