تازہ ترین
وزارت خارجہ نے 27 اور 28 دسمبر کو سفراء کانفرنس طلب کرلی

وزارت خارجہ نے 27 اور 28 دسمبر کو سفراء کانفرنس طلب کرلی

اسلام آباد: (19 دسمبر 2018) حکومت نے عالمی سطح پر اپنی پالیسیاں اجاگر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے ستائیس اور اٹھائیس کو سفراء کانفرنس طلب کرلی ہے۔ کانفرنس سے وزیراعظم اور وزیرخارجہ خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سفراء کانفرنس 27 سے  28 دسمبر تک وزارت خارجہ میں ہوگی، دنیا کے اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء اور ہائی کمشنرز شرکت کریں گے۔سفراء کانفرنس سے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سفراء کو خارجہ پالیسی اور حکومتی ترجیحات پر گائیڈ لائنز دیں گے، جبکہ اہم ممالک کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات میں بہتری کانفرنس کا مرکزی نکتہ ہے۔

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو بھی عالمی سطح پر منوانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

قابل بھروسہ نیشنل سیکیورٹی برقرار رکھیں گے،وزیر خارجہ

افغانستان کو مستحکم پڑوسی دیکھنے کیلئے کوشاں ہیں، وزیرخارجہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top