تازہ ترین
ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی، 2 خواتین جاں بحق

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی، 2 خواتین جاں بحق

سیالکوٹ: (18جنوری 2018) بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ رات سے ورکنگ باؤنڈری کے چار سیکٹرز ہرپال، چاورا،رڑکی اعوان اور کندن پور پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

جس کے نتیجے میں گاؤں رڑکی اعواناں کی45 سالہ پروین بی بی اور گنڈیال کنگرہ کی 22 سالہ صائمہ شہید ہوگئیں ہیں جبکہ زخمیوں میں رڑکی اعواناں کا 18 سالہ محمد اصغر ، گنڈیال کا 50 سالہ راشد احمد،21 سالہ نتاشا رشید، 45 سالہ نسیم رشید، 25 سالہ صائمہ زاہد اور 25 سالہ عائشہ عبدالرشید شامل ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ، جس کے باعث کندن پور، رڑکی اعوان اور ٹهٹهی کے دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا، جس کے باعث دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی ظالمانہ ہے، کورکمانڈر راولپنڈی

Comments are closed.

Scroll To Top