تازہ ترین
ورون دھون نے الگ گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا 

ورون دھون نے الگ گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا 

بالی وڈ: (13 جنوری2018) ورون دھون نے اپنا نیا گھر خریدنے کے بعد اب والدین کا گھرچھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلد ہی نئے گھر میں منتقل ہوجائیں گے۔

ورون دھون بال وڈ کے نئے اداکاروں میں سب سے زیادہ کامیاب ترین اداکار تصور کیے جاتے ہیں۔ وہ اب تک اپنے کیریئر کی کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ان کی سپر ہٹ فلموں میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر،ہمپٹی شرما کی دلہنیا،بدلہ پور،اے بی سی ڈی 2،دل والے،بدری ناتھ کی دلہنیا اور جڑواں ٹو شامل ہیں۔ورون دھون نے کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں نیا گھر خریدا ہے۔ اپنے نئے گھر کی خوشی میں ورون نے گزشتہ دنوں پارٹی بھی دی تھی جس میں ان کے والد اور کئی فلمی شخصیات نے شرکت کی۔

:یہ بھی پڑھئیے

پہلا عالمی فلم فیسٹول مارچ میں منعقد ہوگا

ٹوٹل دھمال کی شوٹنگ کا آغاز

 

Comments are closed.

Scroll To Top