تازہ ترین
ورلڈ کپ میں ناکامی، قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار عہدے سے مستعفی

ورلڈ کپ میں ناکامی، قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار عہدے سے مستعفی

لاہور:(14 دسمبر 2018) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توقیر ڈار نے کہا کہ فیڈریشن حکام کو صرف ورلڈکپ میں دستیابی سے متعلق پہلے ہی بتادیا تھا۔ حسن سردار نے ورلڈ کپ کے لیے ذمہ داری سنبھالنے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اس وقت تیسرے درجے کی ہاکی کھیل رہی ہے اس میں بہتری کیلئے ہمیں ٹیم میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی اور اگر ہاکی پر توجہ نہیں دینا تو اس کو بند کردیا جائے۔ اس سے کم از کم ہاکی کا یادگار ماضی لوگوں کی نظروں میں ہوگا۔توقیر ڈار نےکہا کہ ورلڈکپ پر جانے سے پہلے جب ہم بھیک مانگ رہے تھے تو اس وقت حکومت نے نہیں پوچھا، ہاکی سے متعلق حکومتی رویئے سے خوش نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق اولمپئنز نے ہاکی فیڈریشن کو جاب سینٹر بنا رکھا ہے، ہاکی کی موجودہ صورت حال کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹراکمل برادران کی والدہ انتقال کرگئیں

ہاکی ورلڈ کپ: بیلجیئم نے جرمنی کو شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Comments are closed.

Scroll To Top