تازہ ترین
ورلڈ الیون 3 سال تک پاکستان آتی رہے گی

ورلڈ الیون 3 سال تک پاکستان آتی رہے گی

لاہور (13 ستمبر 2017) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔ چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب بھی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر خوشی سے نہال ہیں۔ ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام بہترین کھیل سے محظوظ ہوئے۔ شائقین کرکٹ نے پاکستان الیون کے ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے بھی شاندار انتظامات کئے ہیں۔ گزشتہ روز کی طرح آج بھی عوام کو بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کی سیریز کا سلسلہ 3 برس جاری رہے گا۔ ورلڈ الیون کا ایک ٹور ہوگیا باقی دو دورے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اکتوبر اور ویسٹ انڈیز نومبر میں آئے گی۔ اگر حالات ایسے ہی رہے تو اگلے برس ایک سے دو بڑی ٹیمیں دورہ کریں گی۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم ورلڈ الیون کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ جنہوں نے پاکستان کے میدانوں کو پھر سے آباد کیا ہے۔ آزادی کپ سے پاکستان اور کرکٹ دونوں کی جیت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دے دی

ورلڈ الیون کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Comments are closed.

Scroll To Top