تازہ ترین
واشنگٹن : فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے، اعزاز چوہدری

واشنگٹن : فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے، اعزاز چوہدری

واشنگٹن : ( 20 مئی 2018) امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے۔ اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر قراردادوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر قراردادوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے عالمی برادری فلسطین کے مسئلہ پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔  امریکا اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے لیئے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی پر پاکستان کو تحفظات ہیں۔ کوشش ہے کہ تمام امریکی طبقوں تک اپنی آواز پہنچائی جائے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کشن گنگا ڈیم پر پاکستان عالمی بینک سے رجوع کرے گا اور عالمی بینک کے صدر سے سندھ طاس معاہدے ، کشن گنگا ڈیم ، رتلے اور دیگر بھارتی منصوبوں پر بات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

سفارتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کرنی ہوگی، اعزاز چوہدری

پاکستانی ڈاکٹرز امریکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اعزاز چوہدری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top