تازہ ترین
واشنگٹن: امریکا کو اسلحے کی نئی مارکیٹ کی تلاش

واشنگٹن: امریکا کو اسلحے کی نئی مارکیٹ کی تلاش

واشنگٹن: (20 اپریل 2018) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری ایجنسیوں کو حکم دیاہےکہ جدید ڈرونز اور روایتی ہتھیاروں کی فروخت کو تیز کردیا جائے۔ دفاعی کنٹریکٹرز کیلئے بیرون ملک میں فوجی ہتھیاروں کی مارکیٹنگ اور فروخت کیلئے قواعد ضوابط آسان بنائے جائیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری ایجنسیوں کو حکم دیاہے کہ وہ فوجی ڈرونز اور دیگر روایتی ہھتیاروں کی فروخت تیز کردیں۔ انہوں نے کہا کہ گائیڈڈ میزائلوں سے لیس، لیزر ڈرونز و دیگر روایتی ہتھیاروں کی فروخت کیلئے قواعد و ضوابط آسان بنائے جائیں تا کہ دفاعی کنٹریکٹرز بیرون ملک ان ہتھیاروں کی مارکیٹنگ کر کے اسے با آسانی فروخت کرسکیں۔

ٹرمپ نے حکم دیا کہ ہتھیاروں کی فروخت کو تیز کرنے کیلئے آئندہ ساٹھ روز میں تجاویز پیش کی جائیں۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پالیسی تبدیلی کے بعد اسلحے کی فروخت کی شرائط میں نرمی پیدا کرنا کا کام شروع کردیا ہے لیکن ڈرونز اور دیگر فوجی ہتھیاروں کی فروخت کیلئے لائسنز جاری کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر نا اہل ہیں، سابق سربراہ ایف بی آئی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات

Comments are closed.

Scroll To Top