تازہ ترین
نیٹو اورافغان افواج مل کر بھی افغانستان میں امن قائم نہ کرسکے، بلاول زرداری

نیٹو اورافغان افواج مل کر بھی افغانستان میں امن قائم نہ کرسکے، بلاول زرداری

نیویارک: (8 فروری 2018) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ پاکستان خود دہشتگردی سے متاثر ہے نیٹو اور افغان افواج مل کر بھی دہشتگردوں کا مقابلہ نہ کرسکے امریکا یہ توقع کیسے کرسکتا ہے کہ پاکستان افغانستان سے دہشتگردی ختم کرادےگا۔

امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو دئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاکستان اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنے میں مصروف ہے اور کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔امریکا یہ توقع کیسے کرسکتا ہے کہ پاکستان تنہا افغانستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے گا۔ بلاول بھٹونے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان شدید متاثر ہوا۔ ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

 

بلاول کا کہنا تھا واشنگٹن پاکستان کی دیگر امداد کو بند کرسکتا ہے لیکن امریکا کو کولیشن سپورٹ فنڈ کرنے کا کو کوئی حق نہیں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرے پاکستانی قوم کی دل آزاری کی ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہاکہ طالبان اور مجاہد امریکا نے بنائے پاکستان کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

 

بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر میں اسلحہ اور پیلٹ گنز کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ

انتہاپسندی و دہشتگردی پر وسیع تناظر میں بحث ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top