تازہ ترین
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 3 مئی سے آپریشنل ہوگا

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 3 مئی سے آپریشنل ہوگا

ویب ڈیسک:(24 اپریل 2018) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تین مئی سے آپریشنل ہوگا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئے ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک پروازیں چلائی جائیں گی۔

اس سے قبل سات اپریل کو پی آئی اے کی پرواز نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی لینڈنگ کی تھی، پی آئی اے کی پرواز پی کے90001 نے دوپہر ایک بجے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی جو ڈیڑھ بجے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی تھی۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے جو مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرے گا۔

ایئر پورٹ  مرکزی اسلام آباد سے تیس کلو میٹردور بنایا گیا ہے، نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام اپریل دو ہزار سترہ میں شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا افتتاح 20 اپریل کے بجائے یکم مئی کو ہوگا

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پہلی آزمائشی پرواز کی کامیاب لینڈنگ

 

Comments are closed.

Scroll To Top