تازہ ترین
نیویارک :ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے سے  2افراد ہلاک، 3کی حالت نازک

نیویارک :ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے سے 2افراد ہلاک، 3کی حالت نازک

نیویارک (12مارچ،2018)امریکی شہر نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرکر تباہ ہوگیا جس سے اس میں سوار 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں محو پرواز اے ایس 350 ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بتایاگیاہے کہ ہیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کی وجہ سے گرا۔ ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں جہاں انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو پانی سے نکالا۔

حادثے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ محفوظ رہا ہے تاہم دریا میں گرنےوالے افراد کو جب پانی سے نکالا گیا تو ان میں سے دو افراد کی موت ہوچکی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

ترکی کانجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ،11افرادجاں بحق

ایتھوپیا:فوجیوں کی اتفاقیہ فائرنگ سے 19افرادہلاک

Comments are closed.

Scroll To Top