تازہ ترین
نیویارک: برطانوی وزیراعظم کی پاکستان کے کردار کی تعریف، بی بی کو خراج تحسین

نیویارک: برطانوی وزیراعظم کی پاکستان کے کردار کی تعریف، بی بی کو خراج تحسین

نیویارک: (22 ستمبر 2017) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوایک بارپھرمنہ کی کھانی پڑگئی۔ امریکی صدر تو دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کےکردارکوجانتےبوجھتےبھی فراموش کرگئےلیکن برطانوی وزیراعظم تھریسامے نہیں بھولیں۔ جبھی تواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی وہیں بینظیربھٹوکو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔جنہوں نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں جان گنوائی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے برطانوی وزیراعظم آئیں تو دہشت گردی کے حوالے سے سیر حاصل تقریر کی اس موقع پر انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کو بھی یاد کیا۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی میں سب سے پہلے ان کو متعارف کرایا تھا فلپ سے جو بعد میں تھریسا مے کے شوہر بنے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت اور امن کے لیے بے نظیر بھٹو نے جان کا نذرانہ دیا اور پاکستان نے دہشت گردی میں سب سے زیادہ نقصان اور وہ اس جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

متعصب فیس بک روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے والوں کے اکاونٹ بند کرنے لگی

عرب ممالک کا قطر کیخلاف بلاک ہماری آزاد ریاست پر حملہ ہے، شیخ تمیم

Comments are closed.

Scroll To Top