تازہ ترین
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کاملک میں سالانہ پناہ گزین کی تعداد میں اضافے کا اعلان

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کاملک میں سالانہ پناہ گزین کی تعداد میں اضافے کا اعلان

ویلنگٹن(20ستمبر، 2018) نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں سالانہ کی بنیاد پر 1500 مہاجرین کو پناہ دیں گے۔

یورپ کے مختلف ممالک میں جہاں مہاجرین کا مسئلہ سنگین ہوتاجارہا ہے وہیں نیوزی لینڈ کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر اہم قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ سالانہ بنیادوں پر ایک ہزار مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دیتا ہے، لیکن وزیراعظم نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ تعداد بڑھا کر 1500 کردیں گے۔جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں مہاجرین کے حوالے سے بہتر پالیسی اپناتے ہیں اسی لیے ہمیں جرمنی یا یورپ کے دیگر ملکوں کی طرح مسائل کا سامنا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے جرمن وزیرداخلہ ہوسٹ سیہوفر نے کہا تھا کہ مہاجرت تمام مسائل کی ماں ہے، اگر جرمن حکومت اپنی مہاجرین کی پالیسی کو تبدیل نہیں کرتی تو جرمنی کی مرکزی سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔

واضح رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور جرمن وزیر داخلہ ہوسٹ سیہوفر دونوں مہاجرین سے متعلق الگ الگ موقف رکھتے ہیں، مرکل کی پالیسی مہاجرین دوست رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب کی افواج نے یمن کے حوثیوں کے بیلیسٹک میزائل کو مار گرادیا

امریکا کی 2 ریاستوں میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top