تازہ ترین
نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

لاہور (10 جنوری 2018) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ عماد وسیم اور عثمان شنواری ڈراپ جبکہ حارث سہیل کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی کرکٹر عماد وسیم اور عثمان شنواری انجری کے باعث ٹیم سے ڈراپ جبکہ بیٹسمین حارث سہیل ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کیویز کے میدانوں میں قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر امین، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر، محمد نواز، فہیم اشرف، رومان رئیس اور عامر یامین کے نام شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کمر میں تکلیف کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

یہ بھی پڑھیئے

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا چنائو مکمل

بارش کےبعد میچ کا آغاز :نیوزی لینڈکو ڈک ورتھ لوئس کے تحت25اووروں میں151رنزدرکار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top