تازہ ترین
قومی کھلاڑی نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کریں گے، نجم سیٹھی

قومی کھلاڑی نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کریں گے، نجم سیٹھی

لاہور: (26 دسمبر 2017) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹیم نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔ امید ہے نیوزی لینڈ میں تمام کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کِٹ کی تقریب رونمائی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے۔ امید ہے ٹیم نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کرے گی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ فخززمان اور بابراعظم کی کارکردگی اچھی رہی۔ نیوزی لینڈ میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ باہر بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہوتا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو زبردستی قائد اعظم ٹرافی کی سپانسر شپ پر آمادہ نہیں کر سکتے۔ نشریاتی ادارے کو بھی پابند نہیں کرسکتے کہ وہ میچز دکھائیں۔ مزہ تب آتا جب کرکٹ کو فروغ دینے والے بڑے ادارے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے سپانسر کے طور پر سامنے آتے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کو اسپانسر کرنے کیلئے اداروں کو آگے آنا ہوگا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کیلئے اسپانسرز کا نہ ملنا عالمی سطح پر بھی مشکل ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کیلئے کم لوگ ہی سٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز شائقین کی زیادہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طویل فارمیٹ میں اسپانسرز تلاش کرنا ہمارے، آئی سی سی اور دیگر سب ممالک کیلئے مشکل ہے۔ ٹیسٹ میچ کیلئے پانچ دن کی اسپانسرشپ عام طور پر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے برابر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرائیں گے، پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی

پی ایس ایل فائنل کے انتظامات کا جائزہ لینے نجم سیٹھی کراچی پہنچ گئے

 

Comments are closed.

Scroll To Top