تازہ ترین
نیب کے پی کے میں ہونے والی کرپشن پر بھی ایکشن لے، عابد شیر علی

نیب کے پی کے میں ہونے والی کرپشن پر بھی ایکشن لے، عابد شیر علی

فیصل آباد: (19 مارچ 2018) وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر فیصلہ پیرنی سے پوچھ کرکرتا ہے جبکہ آصف زرداری نے حکومت میں آنے کے لیے بینظرکے قتل کا سودا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کے پی کے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ایک ارب درخت لگانے کی آڑ میں کروڑوں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ، جس میں وزیراعلٰی خیبر پختون خواہ ملوث ہیں نیب کو پشاور کی طرف بھی دھیان دینا چاہیے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

عابد شیر علی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی پیرنی سے پوچھ کر فیصلے کرتا ہے، پیرنی صاحبہ پیالہ گھمائیں اور بتائیں سونامی ملین ٹری کے 50 ارب کہاں گئے۔

وزیر مملکت نے سابق صدر آصف زرداری اور عمران خان کے سینیٹ الیکشن میں پس پردہ اتحاد پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران زرداری بھائی بھائی ہیں ایک بڑا چور ہے جبکہ دوسرا چوروں کا رکھوالا ہے،ملک میں کرپشن کی داستان آصف علی زرداری پر لکھی جائے گی زرداری نے حکومت میں آنے کے لیے بے نظیر کے قتل کا سودا کیا اب زرداری نے میثاق جمہوریت کا سودا کرڈالا ہے۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نا اہل ہونے کے بعد بھی پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری ہے کیونکہ اس نے پشاور میٹرو کا 30 ارب عمران خان کی جیب میں ڈال دیا ہے، عمران خان پشاور جیل تمہارا انتظار کر رہی ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ اگر لیپ ٹاپ سکیم میں کرپشن ہوئی ہے تو اس کا آڈٹ کروایا رانا ثناءاللہ جہاں سے مرضی الیکشن لڑے ان کی مرضی حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

میرا کردار ثابت کرے گا کہ سیاسی ہوں یا نہیں، چیئرمین سینیٹ

باجوڑ ایجنسی :پی پی پی رہنما کےگھر پر میزائلوں سے حملہ

Comments are closed.

Scroll To Top