تازہ ترین
نیب کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف دوبارہ ریفرنسز دائر

نیب کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف دوبارہ ریفرنسز دائر

اسلام آباد: (12 ستمبر 2017) نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ شیف خاندان کیخلاف رینفرنسز کاغذات مکمل کرنے کے بعد احتساب عدالت میں جمع کروادیئے گئے ہیں، ترجمان نیب نے تصدیق کی کہ کوئی بھی ریفرنس واپس نہیں لیا گیا۔

نیب ترجمان کے جاری شدہ بیان کے مطابق نیب کی جانب سے احتساب عدالت سے کوئی بھی ریفرنس واپس نہیں لیا گیا، شریف خاندان کے خلاف جمع کرائے گئے ریفرنسز کاغذات مکمل کرنے کے بعد احتساب عدالت میں جمع کروادیئے ہیں۔ نیب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس دستاویز کو مکمل کرلیا ہے جو لاپتہ تھے، تاہم احتساب عدالت کے رجسٹرارنے ہماری دستاویزات کو تسلیم کرلیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس سے قبل مختلف چینلز پر خبر نشر ہوئی تھی کہ احتساب عدالت کے رجسٹرار نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف چاروں ریفرنس اعتراضات لگا کر نیب کو واپس کردیئے ہیں۔ احتساب عدالت کے رجسٹرار نے ریفرنسز میں غلطیاں ہونے پر اعتراضات لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھئے

غلطیوں کے باعث احتساب عدالت نے شریف فیملی کے خلاف ریفرنس واپس بھیج دیئے

نظرثانی کی درخواست پر پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل

Comments are closed.

Scroll To Top