تازہ ترین
نیب کیسز: سابق وزیراعظم اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ، سماعت شروع

نیب کیسز: سابق وزیراعظم اور مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ، سماعت شروع

اسلام آباد: (13 فروری 2018)سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت شروع ہوگئی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

احتساب عدالت نے آج استغاثہ کےچار گواہوں کو طلب کر رکھا ہے،گواہوں میں وقاص احمد، صغیراحمد شاہ،سلطان محمود،داورمنظورشامل ہیں۔

گزشتہ سماعت پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کی جانب سے حسین نواز کے انٹرویوز کی فراہم کردہ سی ڈیز پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم اور مریم نواز پنجاب ہاؤس سے احتساب عدالت کے لئے روانہ ہوئے تھے، اس موقع جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

دوسری جانب کیپٹن صفدر نیب کورٹ پہنچ گئے ، اس کے علاوہ (ن) لیگ کے رہنما امیر مقام، مریم اورنگزیب، طارق فاطمی اور مائزہ حمید بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز اور نواز شریف کی مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد

اب نواز شریف کو چھوڑ دیا تو اللہ بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا، آصف زرداری

 

Comments are closed.

Scroll To Top