تازہ ترین
چیئرمین نیب کا اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کا اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: (13 مارچ 2018) نیب بورڈ نے لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ محمد افضل جنجوعہ اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ افتخار مہدی کے خلاف بلوچستان میں سرکاری خزانہ سے خورد برد کرنے کے الزام میں تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیب بورڈ نے لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ محمد افضل جنجوعہ اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ افتخار مہدی کے ساتھ سابق سیکریٹری خزانہ حکومت بلوچستان اور سرکاری افسران کے خلاف بلوچستان کے سرکاری فنڈز میں خورد بردکرنے کے الزام (جس سے قومی خزانے کو  24 کروڑ روپے کا نقصان ہوا) پر تحقیقات کی منظوری دے دی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

نیب نے سی ڈی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول سیکشن اور صفاء گولڈ مال کے مالک کے خلاف صفاء گولڈ مال پلازے کی اضافی منازل کی تعمیر کیلئے غیرقانونی طورپر نقشہ کی منظوری دینے کا الزام ہے۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے طارق حیات خان اور سابق ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے خلاف گلیات ڈویلپمینٹ اتھارٹی کی قیمتی زمین کو غیرقانونی طورپر الاٹ کرنے کا الزام میں ریفرنس کی منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ نیب بورڈ نے این ایچ اے کے حکام کے خلاف لاہور کراچی موٹر وے تھری پر عبدالحکیم کے علاقے کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو غلط طریقے سے دینے کے الزام کی تحقیقات کی منظوری دے دی اور سرحد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے خلاف زمین کی الاٹمنٹ کرنے پر تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ کے افسران کے خلاف جاری انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دے دی۔اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جسے اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے۔ نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب کا خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا حکم

 

Comments are closed.

Scroll To Top