تازہ ترین
نیب کا لاہور میں چھاپہ، سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد

نیب کا لاہور میں چھاپہ، سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد

لاہور:(09 نومبر 2018) نیب کی ٹیم نے ایک سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔

نیب لاہور کی ٹیم نے 16 گریڈ کے سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر چھپائے گئے 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔ نیب حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں 10 کروڑ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی ہے جبکہ 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز کی شکل میں ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں تین کروڑ روپے مالیت کی 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں بھی شامل ہیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں، ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نیب نے ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں نیب کارروائیاں تیز،دوملزمان گرفتار

نیب کی کارروائی: ملیر اسکیم 33کاسابق مختیار کار، پرائیویٹ پرسن گرفتار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top