تازہ ترین
نیب نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو گرفتار کرلیا

نیب نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو گرفتار کرلیا

کراچی: (14 جون 2018) قومی احتساب بیور نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ناصرعباس کو سرکاری زمینوں کی مبینہ بندر بانٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

سابق ڈی جی ناصرعباس کو کلفٹن اور گلستان جوہر بلاک چھ کے پلاٹوں کی مبینہ طور پر غیرقانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائر ہوئے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ناصر عباس کی نشاندہی پر کلفٹن سے ملزم کے برادر نسبتی سمیت سابق ڈائریکٹر لینڈ جاوید کنچا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان پر سابق ڈی جی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ناصرعباس کی مبینہ طور پر غیرقانونی کاموں میں معاونت کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار ملزمان پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ خود مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث رہے ہیں۔ملزمان کو تفتیش کیلئے متعلقہ اداروں نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیب نے پیراگون سٹی کے چار بزنس پارٹنرز کو گرفتار کر لیا

نیب نے سابق چیئرمین سی ڈی اے کو گرفتار کرلیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top