تازہ ترین
نیب نے حسن اور حسین نواز کے خلاف 2ضمنی ریفرنس دائر کردیئے

نیب نے حسن اور حسین نواز کے خلاف 2ضمنی ریفرنس دائر کردیئے

اسلام آباد: (14 فروری 2018) نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں دو ضمنی ریفرنسز دائر کردیئے۔ ضمنی ریفرنس چیئرمن نیب کی منظوری کے بعد دائر کئے گئے ہیں۔

قومی احتساب بیورو راولپنڈی کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز سے متعلق ضمنی ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ دونوں ضمنی ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملز، ہل میٹل اسٹیبلیشمنٹ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیس میں دائر کیے گئے ہیں۔

شریف خاندان کے خلاف ضمنی ریفرنس چیئرمن نیب کی منظوری کے بعد دائر کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ایون فیلڈ، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

ان دو ضمنی ریفرنسز کے علاوہ بھی نیب کچھ اور ضمنی ریفرنس بھی فائل کر چکی ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ غیر ممالک میں لکھے گئے خطوط اور ان کے تعاون سے جاری تحقیقات میں کئی مزید ثبوت سامنے آرہے ہیں جن پر یہ ریفرنس ترتیب دئے جا رہے ہیں۔ نیب کورٹ میں شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس زیر سماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش خوش آئند ہے، فواد چوہدری

نیب لاہور نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو کل طلب کرلیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top