تازہ ترین
وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد آج نیب میں پیش ہونگے

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد آج نیب میں پیش ہونگے

لاہور: (15 فروری 2018) نیب لاہور نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کوآج طلب کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کو آج صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے جن سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی، فواد حسن فواد نے بطور سیکرٹری کنٹریکٹ منسوخ کیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو جمعہ کو دوپہر تین بجے طلب کیا گیا ہے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو نیب لاہور نے طلب کیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

فواد حسن فواد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے پرنسل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لطیف سنز کا کنٹریکٹ منسوخ کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔

وفاقی حکومت نے گریڈ 21 سے 22 میں ترقی پانے والے 13 افسران کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

پرنسپل سیکریٹری کے رخصت پر جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزیراعظم ہاؤس

 

Comments are closed.

Scroll To Top