تازہ ترین
نیب عمران خان کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، حمزہ شہباز

نیب عمران خان کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، حمزہ شہباز

لاہور: (08 نومبر 2018) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب عمران خان کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ تیس دن گزر چکے، نیب شہبازشریف کے خلاف ایک بھی الزام ثابت نہ کرسکا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے احتساب کو عمران خان اور نیب کا گٹھ جوڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب کو سپریم کورٹ نے بھی سیاست زدہ قرار دے دیا۔ خود کو مسٹر کلین سمجھنے والے کو علیمہ خان کی آف شور کمپنیاں نظر کیوں نہیں آتی؟

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

حمزہ شہباز نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کر کے وزیراعظم بننے والے عمران خان کا اصلی روپ سامنے آچکا ہے۔ جعلی حکومت بنانے والوں کو دھاندلی کمیشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ کمیشن سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی تقاریر سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔ عمران خان کو کنٹینر کی سیاست سے نکل آنا چاہیے اور قوم کا مثبت امیج اجاگر کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

صاف پانی کیس میں حمزہ شہباز کی 13 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور

حکومت جو مرضی کرلے ،ڈرنے والے نہیں،حمزہ شہباز

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top