تازہ ترین
نیب شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز آج دائر کرے گا

نیب شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز آج دائر کرے گا

اسلام آباد: (08 ستمبر 2017) نیب پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن، حسین، مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف چار ریفرنسز آج دائر کرے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے پانامہ کیس میں شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف چار ریفرنسزکی منظوری دی تھی۔ اجلاس میں نیب راولپنڈی کی ٹیم نے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف دو ریفرنسز پر بریفنگ دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ان ریفرنسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء سرکاری گواہ ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف ایک، ایک ریفرنس نیب لاہور کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ چاروں ریفرنسز نیب پراسیکیوشن ونگ آج راولپنڈی، اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شریف خاندان کے اراکین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور اثاثے منجمند کرنے کا معاملہ احتساب عدالت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پانامہ کیس میں نیب کو 6 ہفتوں میں ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس کی مدت آج پوری ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے

نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز کی منظوری دیدی

نیب کی جانب سے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز تیار

Comments are closed.

Scroll To Top